مضرصحت گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت عروج پر

مضرصحت گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت عروج پر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر سمیت دیہی علاقوں میں مضرصحت گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ عروج پر۔

 جبکہ لائیو سٹاک و متعلقہ ادارے لمبی تان کر سو گئے ، ضلع کے کسی بھی جگہ سرکاری نرخ ناموں پر اطلاق نہیں ہو رہا ،متعلقہ حکام کاغذی کاروائی کر کے حکام بالاا ور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں، اندرون شہر سمیت ضلع کے اکثر مقامات پر نہ صرف قوانین کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں بلکہ سرکاری نرخ نامے کا سرعام مذاق اڑانا معمول بن چکا ہے ، اس وقت بڑا گوشت 800سے 1200روپے اور چھوٹاگوشت 14سوسے 2ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ،جبکہ صحت مند جانوروں کے گوشت کی فروخت بھی سرگودھا میں چیلنج بن کر رہ گئی ہے شہری نت نئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں انہ وں نے ارباب ختیار سے نوٹس لے کر نوٹس لے کر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں