علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آن لائن کورسز میں داخلے جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں  آن لائن کورسز میں داخلے جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت سمسٹر خزاں 2024ء میٹرک،ایف اے ،آئی کام،درس ِنظامی پروگرامز اور دیگرمختلف آن لائن کورسز میں داخلے جاری ہیں۔

ریجنل ڈائر یکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سرگودہا ڈاکٹر زبیر احمد شاہ نے بتایا کہ بغیر لیٹ فیس داخلہ کی آخری تاریخ 5ستمبر ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ میٹرک اور ایف اے و دیگرپروگرامز کے پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، اُمید وار داخلہ آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بیرون ِملک مقیم پاکستانی(انٹر نیشنل طلباء) بھی میٹرک،ایف اے اور آئی کام میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں