ملکوں کے درمیان وفود کا تبادلہ ضروری ہے: ذوالفقار علی بھٹی

ملکوں کے درمیان وفود کا تبادلہ  ضروری ہے: ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہتعلیم’ صحت اور دیگر شعبہ جات میں ترقی کیلئے ۔

ملکوں کے درمیان وفود کا تبادلہ از خود ضروری ہے ، جب تک ایکدوسرے کو دیکھنے ’ پرکھنے اور سمجھنے کا موقع نہیں ملے گا اس وقت تک ہمارے لئے مشکلات بڑھیں گی ،دنیا کے ممالک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہیں جبکہ ہم روایتی طریقوں سے ترقی کا خواہاں ہیں جو ناممکن ہے آذر بائیجان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آذر بائیجان آکر بہت کچھ دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے وہ سبق ہم کتابوں میں پڑھتے ہیں اس سے شاید ہمیں وہ کچھ سیکھنے کا موقع نہ ملے جو دیکھنے اور پرکھنے سے حاصل ہوتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں