انٹرمیڈیٹ امتحان میں کامیابی طلبہ کے اعزاز میں تقریب

انٹرمیڈیٹ امتحان میں کامیابی  طلبہ کے اعزاز میں تقریب

بھلوال(نمائندہ دنیا ) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو سرگودہا بورڈ میں شاندار کامیابی پر پنجاب کالج بھلوال کے طلباء وطالبات کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔

،طلباء طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے پنجاب کالج بھلوال کا سرگودھا بورڈ کے امتحانات میں مجموعی طور پر رزلٹ 89فیصد پاسنگ کے ساتھ سب سے نمایاں رہا ہے ،تقریب میں پرنسپل پنجاب کالج بھلوال پروفیسررضوان اسلم،وائس پرنسپل پروفیسر حافظ محمداحمد،پروفیسروقاص گورائیہ،وائس پرنسپل گرلز پروفیسرمیڈم مہوش، دیگر شریک تھے اس موقع پرپرنسپل پنجاب کالج بھلوال پروفیسررضوان اسلم نے طلبا،طالبات انکے پروفیسرزاور والدین کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر جہاں انکا نام روشن ہوا ہے وہیں پر پنجاب کالج کا نام بھی روشن ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں