ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں ، زیورات ، نقدی لوٹ لی

ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں ، زیورات ، نقدی لوٹ لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران نوروالا کے رہائشی مدثر علی کے گھر میں داخل ہو کر تین نامعلوم ڈاکوؤں نے قیمتی زیورات،نقدی و موبائلز وغیرہ چھین لئے ۔۔

نصیر پور کلاں کے قریب منیر احمد ،جھاوریاں کے قریب محمد رمضان ،43شمالی کے قریب اعجا ز احمد، 8شمالی کے قریب عابد حسین سے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائلز چھین لئے گئے ، سلانوالی کے محمد کامران کے ہوٹل سے 3 سو کلو مرغیاں 22کلو گوشت،78شمالی کے محمد حسنین ،49شمالی کی مہوش ممتاز، پیر محمد کالونی کے طلحہ نثار اور سفیر احد،47شمالی کے عثمان علی کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال و زر،بلاک نمبر19سے شوکت علی ، بلاک نمبر13سے احسان اﷲ،کوٹمومن سے محمد آصف ،93شمالی سے محمد عدنان،بلاک نمبر23سے محمد جمیل کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں