حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکی :جاوید اقبال رضوی

حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم  ہوچکی :جاوید اقبال رضوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل رہنما تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ سرعام گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے ۔۔

جس سے ثابت ہے کہ حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے‘جہاں ریاست ناکام ہوتی ہے وہاں سیاستدا ن حالات کنٹرول کرتے ہیں اب تمام سیاسی جماعتوں کو یہ سوچنا ہے کہ پاکستان بچانا ہے یا سیاست انہوں نے کہا کہ خود کو امرت دھارا قرار دینے مسئلے کا حل نہیں ہے اب حالات اس نہج پر آچکے ہیں کہ تمام سیاستدانوں سے مذاکرات تمام سٹیک ہولڈرز کو کرنا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں