چارہ کاٹتے ہوئے ایک اور بچہ معذور ہو گیا، ہسپتال منتقل

 چارہ کاٹتے ہوئے ایک اور  بچہ معذور ہو گیا، ہسپتال منتقل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)روایتی ٹوکہ مشین کے حادثات نہ رک سکے ، چارہ کاٹتے ہوئے ایک اور بچہ معذور ہو گیا۔۔

 تفصیلات کے مطابق بھیرہ کا رہائشی11سالہ نقیب حسن جانوروں کیلئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اس دوران ٹوکہ مشین میں آ کر اس کا بایاں بازو کٹ گیا، اسے فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ،جس کیو جہ سے حادثات میں اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں