لڑائی جھگڑے ،تشدد کے واقعات ،جھونپڑی کو آگ لگا دی

لڑائی جھگڑے ،تشدد کے واقعات ،جھونپڑی کو آگ لگا دی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے اور تشدد کے مختلف واقعات کے دوران 100جنوبی میں آصف وغیرہ نے بادشاہ بی بی کو معمولی رنجش پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ۔۔

اس کی جھونپڑی کو آگ لگا دی،موضع اوتیاں میں حسن اور نعمان نے معمولی تنازعہ پر حسن رضاکو لہولہان کر دیا،اسی علاقہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ارسلان وغیرہ نے اظہر عباس کو زدوکوب کرتے ہوئے ہراساں کیا،موضع بھکھی میں تلخ کلامی پر نوا وغیرہ نے محمد اشرف اور اسکی بیٹی آمنہ نورین،سلطان پور نون میں عثمان اور اسکے ساتھیوں نے محمد عرفان کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملے کر کے لہولہان کر دیا، گڑھی کالا میں حسن وغیرہ نے بیوی خاتون ارم بی بی ،رتوکالا میں جاویدنے ثناء اﷲ کو گھر وں میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں