دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتیں ، لو ٹ مار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین ، پراپرٹی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران جعلسازی اور امانت میں خیانت کے ذریعے سلطان پور کے حمید گل سے محمد اسماعیل نے 60لاکھ روپے۔۔
اسلام پور ہ کے ندیم سے فیض نے 20لاکھ روپے ،بلاک نمبر22کے عبدالغفار سے محمد اعجاز نے 10لاکھ روپے ،سلانوالی روڈ کے صغیر خالد سے محمد اکرم نے ڈیڑھ لاکھ روپے ،موضلع جاداہ کے اکرام اﷲ سے شہادت وغیرہ نے نوسربازی کے ذریعے ساڑھے 9لاکھ روپے ہڑپ کرلئے۔