مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت 3افراد اغوا

مختلف واقعات میں  دوشیزہ سمیت 3افراد اغوا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں دوشیزہ سمیت 3افراد اغوا کر لئے گئے ،101شمالی سے16سالہ مسماۃ(ث) اور17جنوبی سے 19 سالہ محمد مبشر کو نامعلوم افراد اغوا کر کے لے گئے ۔۔

جبکہ میانی سے جواد وغیرہ تین افراد نے 18سالہ فضل محمد کو اغوا کر لیا، فریقین کے مابین لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا،اطلاعات ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویوں اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں