ڈکیتی‘ راہزنی چوری کے 14 مقدما ت میں مطلوب 2ملزم گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ پھلروان پولیس نے ڈکیتی، راہزنی چوری اور موٹر چوری کے 14 مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کر لیا ۔۔
جن میں شعیب اور سرفراز شامل ہیں گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6لاکھ 48ہزار کا مال مسروقہ موٹر سائیکل، نقدی،رکشہ،موبائل،پنکھے اور پیٹر انجن وغیرہ برآمد کر لئے گئے ،جو کہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کئے جائینگے ، ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔