معروف کمپنی کی دکان سے شاپنگ کیلئے آئی خاتون کا موبائل فون چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کپڑوں کی نجی معروف کمپنی کی دکان سے شاپنگ کے لیے آئی خاتون کا موبائل فون چوری کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے کوہ نور چوک میں واقع نجی معروف کمپنی کی کپڑوں کی دکان میں شاپنگ کے لئے آئی بیا سرفراز نامی خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم ملز موں کی جانب سے اس کے پرس سے موبائل فون اور نقدی چوری کرلی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔