کینال روڈ کی خوبصورتی کے اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی خصوصی ہدایات پر کینال روڈ کی خوبصورتی کے اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شہاب اسلم کی زیرنگرانی کینال روڈ کے۔۔۔
اطراف گرین ایریاز کی ڈویلپمنٹ،صفائی ستھرائی اوربحالی کے لئے بھرپور آپریشن شروع ہے جس کے لئے 100 سے زائد عملہ مصروف عمل ہے ۔ڈی جی پی ایچ اے نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ سات روز کے اندر اربن فیصل آباد کی حدود میں واقع کینال روڈ کے دونوں اطراف ایسٹ اور ویسٹ سائیڈپر گرین ایریاز کی صفائی ستھرائی اور بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کینال روڈ کی ڈویلپمنٹ کے ساتھ دیگر ٹاؤنز میں بھی ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ اور کلین اینڈ گرین فیصل آباد کے مشن کو حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشاں ہیں۔