دھوکہ دہی اور فراڈ،4شہری 2کروڑ 15لاکھ سے محروم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دھوکہ دہی اورفراڈ کی مختلف وارداتوں میں چار شہری عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیئے گئے۔۔۔
بتایا جاتا ہے کہ مشترکہ کاروبا رمیں منافع کا لالچ دے کر میلہ کے شعیب احمد سے اﷲ بخش نے 43لاکھ روپے ،49شمالی میں محمد عمران سے محمد صفدرنے 92لاکھ روپے ،اسلام پورہ کے ندیم سے فیض نے بیس لاکھ روپے ،فروکہ کے فیصل سے محمد آصف نے 60لاکھ روپے کی رقوم جعلی چیکوں کے ذریعے ہتھیا لیں اور روپوش ہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔