عید میلادالنبیؐ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

 عید میلادالنبیؐ عقیدت واحترام سے منایا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید میلادالنبی ؐپورے عقیدت واحترام اور شایانہ شان سے منایا جائے گا۔۔۔

 علما کرام ماہ ربیع الاول کے دوران مذہبی رواداری کو فروغ دیں، امن و امان کی فضا قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں مل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے کانفرنس روم میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی و منتظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق سمیت علماء کرام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید میلادالنبی کے جلوسوں اور تقریبات کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان کو موثر طریقے سے نافذ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میلادکی محافل کے مقامات اور جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیلئے متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ ڈی پی او نے اعزاداری جلوسوں کے پر امن انعقاد پر سیکورٹی و انتظامی اداروں کے ساتھ ممبران امن کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں