سکیورٹی کے ناقص اقدامات میانوالی ایکسپریس کے مسافر سے موبائل فون چھین لیا گیا
میانوالی،کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )محکمہ ریلوے کی نااہلی اور سکیورٹی کے ناقص اقدامات کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن واں بھچراں سواریوں کے لئے غیر محفوظ بن گیا، ریلوے اسٹیشن پر چوری۔۔۔
ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ،گزشتہ روز میانوالی ایکسپریس ٹرین جب واں بھچراں ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو نامعلوم شخص ٹرین کے ڈبہ نمبر 3 میں سوار مسافر سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔