جمہوریت کا استحکام ،معاشی بحالی ہمارا نصب العین:شہادت اعوان

جمہوریت کا استحکام ،معاشی بحالی ہمارا نصب العین:شہادت اعوان

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)سابق وزیر مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر ملک شہادت اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر کسی بھی صورت میں اصولوں سے انحراف نہیں کرے گی۔۔۔

وطن عزیز میں جمہوریت کا استحکام اور معاشی بحالی ہمارا نصب العین ہے اس لئے حکومت کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک و قوم کیخلاف ہونیوالی ہر سازش کا راستہ روکے گی ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران سابقو وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ضروری ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پاکستان کی تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھا کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلء مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے ، جب تک انتقامی سیاست کو جڑوں سے اکھاڑ کر پھینکا نہیں جاتا اس وقر وطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلانا ممکن نہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین میں عدم تعاون کی فضا اور ذہنی ہم آہنگی کے فقدان کے باعث ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ سیاسی اکابرین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملک و قوم کے اجتماعی مفاد کی خاطر مل جل کر کام کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں