سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد میں بڑے سٹاکسٹ رکاوٹ

سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد میں بڑے سٹاکسٹ رکاوٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) دالوں ، چاول اور گوشت کے جاری شدہ سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد میں بڑے بڑے سٹاکسٹ رکاوٹ، جبکہ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی استحکام نہیں لایا جا سکا۔۔۔

اورذخیرہ اندوز مصنوعی مہنگائی سے صارفین کو بدستور لوٹ مار کا نشانہ بنا رہے ہیں،ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے چند روز قبل بھی دالوں، چاول، گوشت و دیگر اجناس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا مگر عملدرآمد نہیں ہو سکا اوردوکانداروں نے ان قیمتوں پر اشیاء کی فروخت سے انکار کر دیا ان کا کہنا ہے کہ سٹاکسٹ پرانے نرخوں پر مال دے رہے ہیں کم قیمت پر کیسے فروخت کریں؟ دوسری جانب پیاز 150روپے ، ٹماٹر کی قیمت فی کلو گرام120روپے اسی طرح نیاآلو 200’ دیسی لیموں 300 روپے فی کلو گرام’ بھنڈی،گھیاکدو 100روپے ،گوبھی روپے 120فی کلو،اور گاجر 100 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ،،صارفین نے وزیر اعلی پنجاب سے سرگودھا کی متذکرہ صورتحال کا نوٹس لے کر عملی اقدامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں