ڈی سی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ مہو ش نگا ہ ،ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی و عیسیٰ خیل محمد عامر اور ٹیکنیکل ممبر فارماسسٹ صلا ح الدین خا ن نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے 20 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 11 میڈیکل سٹورو مالکا ن کو وارننگ ، 02 میڈیکل سٹور مالکا ن کے خلاف ایف آئی آر جبکہ 03 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا ۔اجلاس میں چار میڈیکل سٹور و مالکا ن کے کیسوں کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔