جوہر آباد :جشن عید میلادالنبی ؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )خوشاب کے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں انجمن غلامان مصطفے ٰ ، بزم علمائے اہلسنت اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جشن عید میلادالنبی ؐ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔۔
جوہر آباد کے بازاروں چوکوں چوراہوں ، مساجد اور گھروں کو جدید خوبصورت لائٹنگ رنگ برنگی جھنڈیوں اور خوبصورت پینا فلیکسزسے سجایا جا رہا ہے ، انجمن غلامان مصطفے ٰ جوہر آباد کے صدر مراز کامران طاہر گولڑوی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 11ربیع الاول کی شام کو جشن میلاد النبی کی مناسبت سے جامع مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی سے موٹر سائیکلوں کی بڑی ریلی نکالی جائے گی ، جلوس کے راستے میں ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی جائیں گی اور مختلف مقنات پر تبرک تقسیم ہو گا ، جلوس کے اختتام پر انجمن غلامان مصطفے ٰ کے زیر اہتمام مین بازار میں عظیم الشان میلاد کانفرنس منعقد ہو گی ۔