لڑکی کو ہراساں کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں و پریشان کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سمن آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شوکت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 13 سالہ بیٹی زویا دکن سکول کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ملزم کاشف کی جانب سے اسے روک کر ہراساں اور پریشان کیا گیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔