ٹریفک سگنلز سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا

ٹریفک سگنلز سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد میں ٹریفک سگنلز کا مسئلہ مستقل ہوگیا سگنلز کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی ناکام ہوچکا ہے۔۔۔

ٹریفک سگنلز کیلئے لگائی گئی سولر پلیٹس چوری ہونے کے بعد سگنلز کو واپڈا کی سپلائی پر منتقل کرکے بھی ٹھیک نہ کیا جاسکا شہر کے بیشتر چوکوں میں ٹریفک سگنلز خراب رہتے ہیں۔فیصل آباد میں ٹریفک سگنلز کا مسئلہ اب مستقل ہوچکا ہے ٹریفک سگنلز کو سولر مسلسل چالو حالت میں رکھنے کیلئے سولر پر منتقل کیا گیا جس کیلئے پولز پر سولر پینلز لگائے گئے کنکشنز دئیے گئے لیکن کچھ ہی وقت کے بعد سولر پینلز اور تار چورے ہوگئے اس کے بعد ٹریفک سگنلز کو واپس واپڈا سپلائی پر منتقل کیا گیا لیکن اس کے باوجود کسی نہ کسی سگنل کا پینل یا کنٹرولر خراب ہی رہتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک سگنلز کام نہیں کرتے۔  یا تو ٹریفک وارڈنز چوکوں میں کھڑے ہوکر مینوئل ٹریفک کنٹرول کررہے ہوتے ہیں یا چوکوں میں ٹریفک جام ر ہتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو ٹریفک سگنلز پر خصوصی توجہ دینی چاہیے ٹریفک سگنلز ٹھیک ہوں گے تو حادثات بھی کم ہوں گے اور ٹریفک کا بہاو بھی معمول پر رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں