حکومت اور اپوزیشن کو میثاق پارلیمنٹ کرنا ہوگا ،ذوالفقار علی بھٹی

حکومت اور اپوزیشن کو میثاق  پارلیمنٹ کرنا ہوگا ،ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو میثاق پارلیمنٹ کرنا ہوگا۔۔۔

 پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو جس طرح پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سارجنٹ ایکٹ آرمز 5اہلکاروں کو معطل کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایسے کسی قانون پر سمجھوتہ نہیں کریگی جو پارلیمنٹیرین کی تضحیک کا موجب بنے ،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں لیگی ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواستیں مسترد ہوئیں مگر ایاز صادق نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کی بقاء’ پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں