جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے میلاد ریلی نکالی گئی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے جامع مسجد غوث الاعظم غلہ منڈی جوہرآباد سے ایک بڑی میلاد ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد امین الحسنی ، مرکزی انجمن غلامان مصطفی جوہرآباد کے صدر مرزا کامران طاہر گولڑوی اور جماعت اہلسنت کے دیگر علماء و مشائخ نے کی ریلی میں جوہرآباد اور نواحی علاقوں کے دینی مدارس کے طلباء اور معلمین سمیت عاشقان رسول کی بڑی تعداد شریک تھی۔ یہ عظیم الشان ریلی مین بازار جوہرآباد سمیت شہر کی دیگر سڑکوں اور چوراہوں کا چکر لگاتے ہوئے واپس جامع مسجد غوث الاعظم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔