تحقیقی پیداواری دستاویزات کی تیاری کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

 تحقیقی پیداواری دستاویزات کی تیاری کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے زیرِ اہتمام ‘‘ تحقیقی پیداواری دستاویزات کی تیاری’’ کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز کو پالیسی بریف، پالیسی ایڈوکیسی کنٹریکٹ اور کنسلنسی کے بارے میں آگاہی دینے کے علاوہ تحقیقی دستاویزات کی تیاری کے حوالے سے تربیت فراہم کی ۔ یہ تربیتی ورکشاپ اورک کی جانب سے فیکلٹی ممبران کی استعدادِ کار میں اضافہ اور تربیت کیلئے مرحلہ وار منعقد کی جانے والی تربیتی سیریز کا حصہ ہے ۔ اس تربیتی ورکشاپ کے ذریعے پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال نے فیکلٹی ممبران اور ریسرچ سکالرز کو یہ تربیت دی کہ وہ کس طرح صنعت سے متعلقہ مسائل، دانشورانہ املاک کے حقوق اور کیس سٹڈیز کے اثرات سے متعلق مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ورکشاپ کے دوران ان دستاویزات کے اہم سائنسی اور قانونی پہلوؤں پر شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، ورکشاپ میں فیکلٹی اور پوسٹ گریجویٹ طلباء کے ساتھ اِن دستاویزات کی تیاری کے تمام مراحل کا احاطہ کیا گیا۔ یہاں پر یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی خصوصی دلچسپی پر فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ان تربیتی ورکشاپس کو ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹراحمد رضا بلال کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ فیکلٹی و ریسرچ سکالرز کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں