ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ ۔
،انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سٹاف کی حاضری چیک کی اور وارڈز میں صفائی ستھرائی کے نظام کا بطور خاص جا ئزہ لیا ۔دورہ کے موقع پر متعلقہ سٹاف ڈیو ٹی پر موجود پایا گیا ۔اس موقع پراے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی بھی انکے ہمراہ تھے ۔دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مریضوں کی عیاد ت کی ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ طبی سہولیات کی دستیابی بارے دریافت کیا ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ ضلع کے ہسپتالوں کی تواتر کیساتھ مانیٹرنگ جاری رہے گی ضلع کے ہیلتھ سیکٹر میں نمایا ں بہتری کیلئے غیر معمولی نوعیت کے اقدامات اٹھائیں گے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کیمطابق عام آدمی کو سرکاری ہسپتالوں میں علاج کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے آج چارج سنبھالتے ہی دن کے اوقات میں ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی معائنہ کیا تھا اور دی گی ہدایات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے انہوں نے رات گئے دوبارہ ڈی ایچ کیوہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔