چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا روزانہ کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا روزانہ کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نعیم اﷲوڑائچ دن دس بجے سے گیارہ بجے تک اپنے آفس میں روزانہ کھلی کچہری لگا کر سائلین کی شکایات سنیں گے ۔

انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی کہا کہ شہریوں کو بروقت میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے تمام انسپکٹر، رینٹ، بلڈنگ، انفورسمنٹ،  انکروچمنٹ وفیلڈ سٹاف وتمام عملہ اپنی ذمہ داری کو پہچانیں اور اپنی ڈیوٹی بروقت احسن طریقہ سے انجام دیں۔ تمام انسپکٹرز کو رولز وریگولیشن کا مکمل علم ہو، اپنی ذمہ داری کا پتہ ہو،ا پنے کام پر مکمل عبور حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے سوموار سے دفتر میں روزانہ کھلی کچہری لگائے جائے گی جس میں تمام برانچز کے افسران موجود ہوں گے سائل کی شکایت سن کر اسی وقت اس کا حل کیا جائے گا انہوں نے کہاشہریوں کے لیے میں ہر وقت موجود ہوں کسی بھی دشواری کے سلسلے میں آپ کی مدد کیلئے حاضر ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں