ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی مسجد حامد علی شاہ میں کھلی کچہری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے مسجد حامد علی شاہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں اور اپنے خطاب میں کہا کہ مساجد کھلی کچہری کا مقصد آپ لوگوں کے مسائل آپکی دہلیز پر آ کر سن کر ان کا ازالہ کرنا ہے ، میرا مقصد شہریوں کے مسائل براہ راست سن کر انکو فوری حل کرنا ہے ،جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے کیفر کردار تک پہنچانا ہمارا مشن ہے ،اس کے ساتھ ساتھ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے اورعوام اور پولیس کے مابین رابطہ مزید بہتر بنانا اور عوام کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے ۔