مخیر حضرات نے تھیلسیمیاکے مریض 39بچوں کے اخراجات اٹھا لئے

 مخیر حضرات نے تھیلسیمیاکے مریض 39بچوں کے اخراجات اٹھا لئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہلال احمر ہسپتال سلانوالی روڈ سرگودھا پر منعقدہ ایک تقریب میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ 39 بچوں کو نئی زندگی کا تحفہ ملا۔

مقامی مخیر حضرات نے ان بچوں کے علاج کے تمام اخراجات اپنے ذمے لینے کا اعلان کیا۔تقریب میں سپرنٹنڈنٹ جیل خانوحید خان نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا، \"یہ ہمارے معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کمزور طبقات کی مدد کریں۔ آج کا دن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم میں انسانیت کا جذبہ زندہ ہے ۔\" امن کمیٹی اور رحمان پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر امجد محمود بھٹی نے کہا، \"ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان بچوں کے علاج کے اخراجات کو پورا کریں گے ۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہم ان معصوم جانوں کی مدد کر سکیں۔ اڈاپٹ کیے گئے بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، \"مجھے اب امید ہے کہ میں بھی دوسرے بچوں کی طرح صحت مند زندگی گزار سکوں گی۔ میں اپنے نئے والدین کی بہت شکرگزار ہوں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ہلال احمر ہسپتال میں تھیلیسیمیا کی ماہر ہیں نے بتایا کہ اس پہل سے ان بچوں کو باقاعدہ علاج اور نگہداشت ملے گی، جو ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں