ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کا کالاباغ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کا کالاباغ کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او اختر فاروق کا کالاباغ کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر اور۔

 ڈی پی او نے ربیع الاول اور عید میلادالنبی کے پر امن انعقاد کے سلسلہ میں کالاباغ ریسٹ ھاؤس میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ،جلوس کے منتظمین، ممبران امن کمیٹی ،علماء کرام ،محکمہ پولیس، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میانوالی امن کا گہوارہ ہے اور ہم سب نے ملکر امن وامان کی اس فضاء کو برقرار رکھنا ہے ۔ انھوں کہا کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے کسی دوسرے فرقے یا مسلک کے لوگوں کی دل آزاری ہو۔انھوں نے کہا کہ جلوسوں کے رضاکار اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور مشکوک سرگرمیوں کی صورت میں معاملہ انتظامیہ اور پولیس کے نوٹس میں لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں