جشن عید میلاد النبیؐ کیلئے سکیورٹی پلان فائنل،86جلوس،3ہزار افسر اور اہلکار تعینات ہونگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلعی پولیس نے 12ربیع الاوّل کو جشن عیدمیلاد النبی ؐکے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل د یدی۔
،مجوزہ سکیورٹی پلان جس کی منظوری ڈی پی او آئندہ چوبیس گھنٹے میں دینگے، ضلع بھر میں 12ربیع الاول کے سلسلہ میں کل 86 جلوس برآمد ہونگے ، تمام جلوسوں کی سکیورٹی پر 3ہزار سے زائد افسران وجوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ 12ربیع الاول کیٹگری اے کا مین جلوس مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ سے برآمد ہوگا جبکہ ضلع کی مختلف مساجد میں سے 12ربیع الاول کو کیٹگری بی کے 10جلوس برآمد ہونگے جن میں مقام حیات، واٹر سپلائی روڈ، قینچی موڑ، استقلال آباد سرگودہا، مسجد نوری حضوری دربار والی سلیمان پورہ بھلوال، جامع مسجد مین بازار بھلوال، بھیرہ، جھاوریاں، سلانوالی اور مسجد دربار والی سیال شریف سے کیٹگری بی کے جلوس برآمد ہونگے ،جلوسوں کی نگرانی پر ایس ڈی پی اوز کو مامور کیا گیا ہے ۔12 ربیع الاوّل کے حوالہ سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا کہ تمام جلوسوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف کی علیحدہ ڈیوٹی لگائی جا رہی ہیں ۔