عید میلاد النبی :خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اجلاس
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کی زیر صدارت ڈی سی آفس کمیٹی روم میں عید میلاد النبی ؐ کے جلوسوں و محافل کے روٹس پر انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکوکارہ،اے سی پپلاں اعجاز عبدالکریم، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی، سی او میو نسپل کمیٹی ملک ساجد کے علا وہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں میو نسپل کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر اور سی اوز کو ہدایت کی کہ عیدمیلادالنبی ؐ کے جلو سوں کے راستوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر اور سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کا عملہ آپس میں با ہمی کوآرڈی نیشن کر کے تما م جلوسوں کو ایمر جنسی اور میڈیکل کور فراہم کر ے مزید برآں انھوں نے واپڈا، ایم سی، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کا عملہ اپنے اپنے یو نیفارم میں جلوسوں کے ہمرا ہ ڈیو ٹی سر انجام دے گا۔