ڈپٹی کمشنر میانوالی کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر میانوالی کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر  ہسپتال کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی، ریڈلوجی ڈیپارٹمنٹ، جملہ شعبہ جات ہسپتال کے تزئین و آرائش کے کاموں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی، لوگوں کے مسائل سنے اور فراہم کردہ طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے الٹراساؤنڈ کیلئے آنے والے مریضوں کی سہولت کے پیش نظر ویٹنگ میں بیٹھے مریضوں کو کشادہ ائیر کنڈیشنڈ ویٹنگ ہال میں شفٹ کرا دیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد مکمل کیا جائے ،تمام مریضوں کو سرکاری ادویات، طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں