پولیس 500روپے رشوت لیکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم دلانے لگی
میانوالی (نامہ نگار )ضلع کونسل میانوالی میں قائم آفس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کیلئے آنے والی خواتین سے مبینہ طور پر لیڈی و مرد پولیس اہلکار سر عام 500 روپے فی کس رشوت وصول کر کے خواتین کو ارجنٹ پیسے نکلوا کر دینے لگے ہیں۔۔
عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ ضلعی اینٹی کرپشن آفس اسی بلڈنگ میں ہے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ پولیس آفس بھی ساتھ ہی ہیں اسسٹنٹ کمشنر کا آفس بھی قریب ہے انصاف کے لیے قام کی گ عدالتیں بھی ساتھ موجود ہیں کیا ان پولیس اہلکاروں کو کو نہیں روک سکتا یہ اتنے طاقتور کیوں ہو چکے ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی بولے تو ان کی خواتین کے پیسے بند کرانے کی دھمکی دی جاتی ہے اور یہ سب کام کس کی آشیر باد سے ہو رہا ہے اور یہ سب ادارے انکے کے آگے بے بس کیوں ہیں ایکشن کیوں نہیں کیا جاتا ان کا مطالبہ ہے کہ فوری تحقیقات کر کے ان کرپشن کے ناسوروں کا محاسبہ کیا جائے ۔