نظام زکوٰۃ کو اسلام کے معاشی نظام میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ، رانا منور غوث خان
قائدآباد (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیرزکوٰۃ و عشر’ چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا منور غوث خان نے کہا کہ نظام زکوٰۃ کو اسلام کے معاشی نظام میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔
حضور ؐ نے اپنی حیات طیبہ میں زکوٰۃ کی وصولی اور تقسیم کا ایک منظم نظام قائم کیا اور بعد ازاں خلفاء راشدین نے اس نظام کو مزید مستحکم کیا اور وسعت دی۔ حتیٰ کہ زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں سے جہاد کیا وہ قائد آباد کی اہم سیاسی اور سماجی شخصیت چوہدری جاوید کے ڈیرے پر دیے گئے عشائیہ کی تقریب کے شرکا سے خطاب ب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ نظام زکوٰۃ کا قیام اسلامی ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ہے ۔