خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا نشانہ بن گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے کارخانہ بازار میں ریاض نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم ملز موں نے اس کی جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان نکال لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔