فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے چھاپے ،175کلو ملاوٹی کھویا تلف
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نواحی علاقے کلیانوالہ میں واقع کھوئے کے یونٹ پر چھاپہ مارا اور175کلو ملاوٹی کھویا تلف کرادیا۔
بناسپتی گھی،ڈرم،کریم سپریٹر ضبط کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا نے بتایا کہ موقع پر ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی گئی انہوں نے بتایا کہ یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات،پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔خوراک کی تیاری نان فوڈ گریڈ اشیا اور ممنوعہ ڈرموں میں کی جارہی تھی۔