مڈھ رانجھا میں جشن عید میلاد النبی ؐ منانے کی تیاریاں مکمل
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) جشن میلاد النبی ؐ پورے مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں
۔ مڈھ رانجھا میں جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں تیار مکمل کرلی گئی ہیں ،12ربیع الاول کومیلاد النبی ؐ کا جلوس مقررہ راستہ سے ہوتا ہوا مین بازار سے گزر کر اختتام پذیر ہوگا علماء کرام بھی شرکت کریں گے ۔علاوہ ازیں علاقہ بھر میں مختلف مقامات پر میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں محافل بھی سجائی جائیں گی ہیں جس میں علماء کرام خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔