3شہریوں کیساتھ ڈکیتیاں‘4گھروں‘2دکانوں میں چوریاں

3شہریوں کیساتھ ڈکیتیاں‘4گھروں‘2دکانوں میں چوریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران کلیار ٹاؤن کے قریب توقیر مسیح،47شمالی کے قریب محمد شاکر۔۔۔

 نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں سفیر عباس سے نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین لئے ،جبکہ کوٹ راجہ کے محمد بلال، تجمل عباس ،موضع چاوہ کے عامر شہزاد،وزیدی کے نعیم شہزاد کے گھروں سے لاکھوں روپے کا مال وزر،شاہ پور شہر کے محمد حامد،میلو والکے منور حسین کی دوکانوں ،صابر ٹاؤن میں فرمان علی کے کلینک،79شمالی کے محمد نعیم کے میرج ہال سے قیمتی سامان ،الوقار ٹاؤن سے اظہر عباس،فاطمہ جناح روڈ سے محمد نعیم،گلشن جمال سے محمد شہزاد، بلاک نمبر14سے سجاد احمد،49شمالی سے اصغر علی،کوٹ موسیٰ سے وقاص احمد ،پھلروان سے محسن علی کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں