بانی پی ٹی آئی نے جیل کاٹ کر مخالفین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،حسنین ارشد اولکھ

بانی پی ٹی آئی نے جیل کاٹ  کر مخالفین کی امیدوں پر  پانی پھیر دیا،حسنین ارشد اولکھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سیاسی و سماجی رہنماء حسنین ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے۔۔۔

 جو حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوشاں ہے جو لوگ تحریک انصاف کو ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں اور کہہ رہے تھے کہ عمران خان دو دن بھی جیل نہیں کاٹے گا اس نے ثابت قدم رہ کر سب کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے اب اس کو پکڑنے والے اور جھوٹے مقدمات بنانے والے خود پریشان ہیں کہ جس شخص کے حوالہ سے ہم نے جو کچھ سوچا تھا وہ سب الٹ ہورہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں