پی ایچ اے غفلت ،شجرکاری مہم ناکام ،فرضی رپورٹس کا انکشاف

پی ایچ اے غفلت ،شجرکاری مہم ناکام ،فرضی رپورٹس کا انکشاف

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے کی غفلت کے باعث شجرکاری مہم ناکام ہوگئی پی ایچ اے کی جانب سے نئے پودے اور درخت لگانے کی بجائے شجرکاری مہم کیلئے فرضی رپورٹس بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کی روایتی غفلت اور افسران و ملازمین کی مبینہ کام چوری کی وجہ سے پودے لگانے کا بہترین موسم گزر گیا اور اب پی ایچ اے کی جانب سے فرضی دعوے کیے جارہے ہیں قائم مقام ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر شہاب اسلم کا دعوی سامنے آیا ہے کہ شہر بھر میں شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے شہر کی 9مرکزی شاہراہوں پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جائیگا ۔ لگائے جانے والے پودوں میں مختلف اقسام کے پودے جس میں جامن، پلکن، الٹا اشوک، امرود، عمل تاس، اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں شہر کی9مرکزی شاہراہوں جس میں جھنگ روڈ، ستیانہ روڈ، سرگودھا روڈ، جڑانوالہ روڈ، نڑوالا روڈ، سمندری روڈ، آر بی کنال، شیخوپورہ روڈ، ڈائیو روڈ شامل ہیں ان تمام پر شجر کاری کا عمل مکمل کیا جائے گا پی ایچ اے اب پودے لگانے کا بہترین موسم گزرنے کے بعد بھی پودے لگانے کے دعوے ہی کررہا ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں