کھیلوں کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار

کھیلوں کے میدان نہ  ہونے کی وجہ سے نوجوان  نسل بے راہ روی کا شکار

کندیاں(نمائندہ دنیا )کھیلوں کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے لگی ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر میں ہاکی، کرکٹ اور فٹبال کے ساتھ ساتھ علاقائی کھیل والی بال بھی بہت اہمیت کا حامل کھیل ہے لیکن افسوسناک امر یہ کہ ضلع میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں میں نوجوان نسل کیلئے کھیلوں کا کوئی میدان موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل گلی محلوں یا پھر قبرستانوں میں موجود خالی جگہوں میں کھیلنے پر مجبور ہیں ممبران اسمبلی نے آج تک اس مسئلے بارے کچھ نہیں سوچا جس سے نوجوان نسل بری صحبت اختیار کرنے پر مجبور ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں