عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میری زندگی کا مقصد ہے ‘میاں اکرام الحق

عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل  میری زندگی کا مقصد ہے ‘میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میری زندگی کا مقصد ہے حلقہ میں ان گلیوں کو ترجیح بنیادوں پر تعمیر کرنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھا رہا ہوں

 جو سیوریج کے پانی کی وجہ سے یہاں کے رہائشیوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی’ سیوریج کے نظام کی بہتری شہر میں ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانا اور وہاں پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانا ہمارا مشن ہے۔ و محور ہے جس کے تحت اہل علاقہ کو بنیادی سہولتیں میسر آرہی ہیں انشاء اﷲ حلقہ کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے اس میں اہل علاقہ کی ہمیں معاونت حاصل ہونی چاہیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں