ضلع خوشاب میں ڈبل سواری‘اسلحہ کی نمائش،فائرنگ پر پابندی

ضلع خوشاب میں ڈبل سواری‘اسلحہ کی نمائش،فائرنگ پر پابندی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں دفعہ 144کا نفاذ، حکومت پنجاب نے ایک ہفتے کیلئے اسلحہ کی نمائش، فائرنگ اورموٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی‘وزارت داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کوئی بھی شہری 22ستمبر تک اپنا لائسنسی اسلحہ بھی ساتھ لیکر نہیں چلے گا،قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سکیورٹی اہلکار مستثنیٰ ہونگے ۔ دفعہ144 کے نفاذ کی سفارش ڈی سی خوشاب سیدہ سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدار ت منعقدہ اجلاس میں ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے کی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں