الخدمت فاؤنڈیشن ،پی ایچ اے کی 27ہزار پودے لگانے کی مہم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا کا پی ایچ اے سرگودھا کے ساتھ ملکر 27ہزار پودے لگانے کی مہم شروع کر دی گئی۔۔۔
سکولز کالجز سمیت شہر بھر میں مختلف مقامات پر پھل دار اور سایہ دار درخت لگائے جائیں گے پلانٹیشن مہم کے سلسلہ میں نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے سرگودھا کا خصوصی دورہ کیا اور نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا لیاقت وڑائچ کی خصوصی دعوت پر میڈیکل کالج سرگودھا کے پرنسپل وارث فاروقہ اور سٹاف سے ملاقات کی پرنسپل کالج سٹاف ممبران اور والنٹیرکے ساتھ پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیاانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ الخدمت فاؤنڈیشن سرگودھا کے شہریوں کے ساتھ ملکر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے گی پرنسپل میڈیکل کالج وارث فاروقہ کا کہنا تھا کہ اس سال بھی وہ اپنے کالج کے ساتھ ساتھ گردونواح میں پودے لگا کر ماحول کو سر سبز و شاداب بنائیں گے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن نے پی ایچ اے سرگودھا اور میڈیکل کالج کے ساتھ ملکر ماحولیات تبدیلی پر قابو پانے اور فضائی آلودگی کے خاتمہ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے ایم او یو بھی سائن کیا ۔