شاہ پور اور گردونواح میں چوری کی وارداتیں‘مقدمات درج
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شاہ پور اور گردونواح میں زمینداروں کے سولر ٹیوب ویل نصب ہوتے ہی ان کے چور بھی سرگرم ہو گئے۔
، ایک ماہ کے دوران درجنوں زمیندار سولر انورٹرز، بیٹریوں سے محروم ہو گئے ، محمد مختار سکنہ سنیکہ کے ڈیرہ سے نامعلوم چور ایک انورٹر مالیتی 55 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ، دن دیہاڑے پولیس تھانہ شاہ پور کے قریب مسجد کے سامنے سے نامعلوم چور امتیاز شاہ کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا ، امتیاز شاہ دن ڈیڑھ بجے مسجد کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کر کے نماز پڑھنے گیا ، واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھا ، محمد مشتاق کے ڈیرہ کی دیوارتوڑ کر نامعلوم چور ستر ہزار مالیت کی گندم چوری کر کے لے گئے ، رانا محمد امتیاز کے ڈیرہ سے تین گائے ، بچھڑی مالیتی دس لاکھ روپے روپے چوری ہو گئے ، خالق داد کے زرعی رقبہ سے سولر انورٹرمالیتی 55 ہزار روپے چوری ہو گیا ، وارڈ نمبر دو سے کلینک کے باہر سے ڈاکٹر خورشید الحسن کا سائیکل اور محمد شبیر نامی شخص کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے