سلانوالی میں ڈکیتی کی 4وارداتیں‘نقدی اور فونز چھین لئے

سلانوالی میں ڈکیتی کی 4وارداتیں‘نقدی اور فونز چھین لئے

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی نواح میں پے در پے ڈکیتی کی4وارداتیں، نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کی نقدی اور۔

 لاکھوں روپے مالیت چار موبائل فون چھین کر فرار،تھانہ سلانوالی اور تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مقدمات درج کر کے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف کاروائی شروع کر دی‘گزشتہ روز سلانوالی کے نواح میں ڈکیتی کی چار وارداتیں ہوئیں پہلی واردات قصبہ شاہ نکڈر کی حدود میں ہوئی جہاں پر چک نمبر155 شمالی کے رہائش احمد بخش ولد محمد رمضان قوم کھچی کو قصبہ شاہ نکڈر سے واپسی پر ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر 17ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ڈکیتی کی دوسری واردات چک نمبر 128شمالی کے قریب ہوئی جہاں پر مسماۃزینب بی بی زوجہ محمد حنیف سے نامعلوم ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ڈکیتی کی تیسری واردات چک نمبر 152شمالی کے قریب ہوئی جہاں پر نامعلوم ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے سامان سپلائی کرنے والے افراد کے لوڈر رکشہ پر سوار افراد جہانگیر وغیرہ سے ایک لاکھ روپے کی نقدی تین موبائل فونز چھین لیے جبکہ 10روز قبل بھی قصبہ شاہین آباد کے قریب ڈاکوؤں نے مذکورہ شخص جہانگیر سے ایک لاکھ روپے کی نقدی چھین لی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں