دوشیزہ نے مزاحمت کر کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے جھاوریاں میں دوشیزہ نے مزاحمت کر کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی۔
بتایا جاتا ہے کہ محنت کش جہانگیر کی بیٹی مسماۃ(ن) کو گزشتہ صبح تین افراد نے مبینہ طور پر زبردستی اغواء کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی کی مزاحمت اور شورواویلہ پر ملزمان فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔