یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات میں ایلومنائی ایگزیکٹو فورم کا پہلا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ ابلاغیات میں ایلومنائی ایگزیکٹو فورم کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں سابق چیئرمین اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر سید عالمدار بخاری، موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مدثر حسین شاہ، فیکلٹی اور نمایاں سابق طلباء جن میں کاروباری رہنما، سرکاری افسران اور میڈیا کے پیشہ ور افراد شامل تھے ، نے شرکت کی۔فورم کا آغاز ایلومنائی، سید علی عابد نقوی، ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئر کی والدہ کے انتقال، سابق ڈین اور چیئرمین ڈاکٹر نواز محسود اور جناب اعجاز احمد بھٹی کے انتقال پر تعزیت سے ہوا۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر مدثر حسین شاہ نے فورم کو حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا، جس میں شعبے کے انفراسٹرکچر میں بہتری اور موجودہ وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھاپروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی قیادت میں ہونے والی اصلاحات شامل ہیں۔