ن لیگ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ،علیم گجر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنما مسلم لیگ ن علیم گجر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔
اور انشاء اﷲ جلد ان مسائل پر قابو پا لیا جائیگا جو لوگ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں یہ انہی کا کرا دھرا ہے کہ آج حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں وزیر اعظم کی قیادت میں ملک پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن کر سامنے آئیگا جو مخالفین حکومت کی مخالفت کررہے ہیں وہ یہ بھول گئے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کیا کیا ہے جس کی وجہ سے حکومت سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہے انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب مخالفین کے منہ بند ہوجائینگے اور وہ حقیقت میں تبدیلی محسوس کرینگے ۔پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔